بقائی کا امریکی حکمرانوں سے خطاب: ایران پر حملہ آپ کے حصے میں شکست ہی لائے گا۔
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458540-بقائی_کا_امریکی_حکمرانوں_سے_خطاب_ایران_پر_حملہ_آپ_کے_حصے_میں_شکست_ہی_لائے_گا
وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ آپ کے حصے میں شکست ہی لائے گا اور غرور زوال کا پیش خیمہ ہے۔
(last modified 2026-11-04T17:47:56+00:00 )
Nov ۰۴, ۲۰۲۶ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • بقائی کا امریکی حکمرانوں سے خطاب: ایران پر حملہ آپ کے حصے میں شکست ہی لائے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ آپ کے حصے میں شکست ہی لائے گا اور غرور زوال کا پیش خیمہ ہے۔

سحرنیو/ایران: وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائي نے امریکی انتخابات میں عوام کے پیغام اور ایران کے سلسلے میں واشنگٹن کے غلط اندازوں اور حساب کتاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملہ فتح نہیں دلا سکتا۔ آپ کے پاس اس حقیقت کو سمجھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے کہ ایران کو نہ دھمکیوں سے مرعوب کیا جا سکتا ہے اور نہ جارحیت کے ذریعے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ نے بدھ، 4 نومبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا: "غرور اور تکبر زوال کا پیش خیمہ ہیں۔ یہ آپ کا لالچ ہی تھا جس نے آپ کو ایک فریب کار حکومت کی خدمت میں لگا کر ایران کے خلاف غیر قانونی اور مجرمانہ جارحیت پر آمادہ کیا اور آپ کے ملک کو اس راستے پر دھکیل دیا۔"

انھوں نے امریکی حکام سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کے اندازے غلط ثابت ہوئے، آپ کے مفروضے بکھر گئے اور آپ کی اسٹریٹجک غلطیاں ایک کے بعد ایک آشکار ہوتی گئیں۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ نہ آپ نے ایران کو درست طور پر پہچانا اور نہ ہی آپ ایرانی عوام کی استقامت، عزم اور قومی وقار کو صحیح طور پر سمجھ سکے۔ امریکی عوام نے اب آپ کو واضح پیغام دے دیا ہے لیکن اگر آپ بدستور حقیقت سے آنکھیں چراتے رہے، تاریخ کے اسباق کو نظرانداز کرتے رہے اور اسی خطرناک راستے پر چلنے پر بضد رہے تو اس بڑے غلط حساب کتاب کے نتائج اب تک آپ کے سامنے آنے والے نتائج سے کہیں زیادہ سنگین ہوں گے۔

بقائی نے مزید لکھا ہے کہ بنابریں ان الفاظ کو بار بار دہرائیں، یہاں تک کہ آپ ان کے معنی سے مزید انکار نہ کر سکیں، انھیں اتنی بار سنیں کہ آخرکار ان میں پوشیدہ حقیقت کو سمجھ جائیں: ایران پر حملہ، فتح نہیں دلاتا بلکہ آپ کے حصے میں شکست آئے گی۔ ایران ایسا ملک نہیں جسے غرور اور تکبر کے ساتھ سمجھا جا سکے، دھمکیوں سے مرعوب کیا جا سکے یا جارحیت کے ذریعے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جا سکے۔ انھوں نے یاد دلایا: "ویسے آج 4 نومبر بھی ہے۔"

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel