ایران سے ٹکرانے والے کو اپنی دہلیز تک پر بھاری قیمت چکانی ہوگی: میجر جنرل رضائی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458550-ایران_سے_ٹکرانے_والے_کو_اپنی_دہلیز_تک_پر_بھاری_قیمت_چکانی_ہوگی_میجر_جنرل_رضائی
ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے ٹرمپ کو کراری ہار کا مزہ چکھایا ہے۔
(last modified 2026-11-04T17:49:47+00:00 )
Nov ۰۴, ۲۰۲۶ ۲۱:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران سے ٹکرانے والے کو اپنی دہلیز تک پر بھاری قیمت چکانی ہوگی: میجر جنرل رضائی

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے ٹرمپ کو کراری ہار کا مزہ چکھایا ہے۔

سحرنیو/ایران:  اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا: "ایران کی عظیم قوم نے میدان جنگ اور آبنائے ہرمز میں ٹرمپ کو بڑی اسٹریٹجک شکست سے دوچار کیا جبکہ واشنگٹن میں بھی اس پر بھاری سیاسی شکست مسلط کر دی۔"

ارنا کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل محسن رضائی نے بدھ کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں مزید لکھا: "امریکا کے لوگ اور خود حکومت ٹرمپ کی جنگ پسندی کی بھاری قیمت چکانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا ہے: "جو بھی اسلامی جمہوریۂ ایران سے ٹکرائے گا، اسے اس کی بھاری قیمت میدان جنگ سے لے کر اپنے گھر کی دہلیز تک چکانا پڑے گی۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel