آبنائے ہرمز سے غیر قانونی طور پر گزرتے ہوئے دو تیل ٹینکر اور ایک ٹگ بوٹ نذرِ آتش
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آبنائے ہرمز میں مزید دو تیل ٹینکروں اور ایک ٹگ بوٹ میں غیر قانونی راستہ اختیار کرنے کے نتیجے میں آگ لگنے کی خبر دی ہے۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے جمعرات کی صبح اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز سے غیر قانونی طور پر گزرنے والے دو تیل ٹینکروں اور ایک ٹگ بوٹ میں آگ لگ گئی جبکہ امریکہ کے دو لوکاس ڈرون طیاروں کو کنٹرول میں لے لیا گیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلان کے مطابق گزشتہ رات دو الگ الگ واقعات میں آبنائے ہرمز کے غیر قانونی جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والا ایک بڑا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔
اعلامیہ کے مطابق ایک اور سپر ٹینکر آبنائے ہرمز کے مشرق میں اس راستے سے نکلتے ہوئے بارودی سرنگ کی زد میں آگیا اور اس میں بھی آگ لگ گئی جبکہ ایک ٹگ بوٹ جو آگ بجھانے کے لیے سپر ٹینکر کے قریب پہنچی تھی وہ بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی۔
اعلامیہ میں آيا ہے کہ سپاہ پاسداران کی بحریہ کے الیکٹرانک وارفیئر یونٹ کے سپاہیوں نے، دو لوکاس قسم کے ڈرون طیاروں کو کنٹرول میں لے کر، انہیں بحفاظت زمین پر اتار لیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel