دشمن کو ایران کی سلامتی اور وقار کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں: نائب صدر محمد رضا عارف
Nov ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۲:۵۵ Asia/Tehran
ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ہم دشمن کو اپنے غلط اندازوں کی بنیاد پر ایران کی سلامتی اور وقار کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق نائب صدر محمد رضا عارف نے اپنے ایکس پیغام میں لکھا ہے کہ 13 آبان (4 نومبر) کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام سامراج کی بالادستی کے افسانے کے خاتمے کی واضح تصویر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم رہبر انقلاب اسلامی سے عہد کرتے ہیں کہ حکومت عوام کے پختہ ارادے پر بھروسہ کرتے ہوئے دشمن کو اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی، معیشت، تہذیب اور وقار کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔
ایران کے نائب صدر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے وقار کا تحفظ ہماری ریڈ لائن ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس