داعشی دہشت گردوں کے ہاتھوں عورتوں اور بچوں کا قتل عام
Jun ۱۰, ۲۰۱۶ ۲۱:۱۷ Asia/Tehran
دہشت گرد گروہ داعش نے شمالی حلب میں چھتیس افراد کا قتل عام کیا ہے۔
اسپوتنک نیوز کے مطابق داعشی دہشت گردوں نے حلب کے نواحی علاقے الغندورہ میں داخل ہوکر، چھتیس عورتوں اور بچوں کو قتل کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق داعشی دہشت گرد شامی کردوں کی مسلح تنظیم کی وردیاں پہن کر غندورہ میں داخل ہوئے۔ علاقے کے لوگوں نے انہیں کرد ملییشیا سمجھ کر ان کے استقبال میں نعرے لگائے جس کے بعد داعشی دہشت گردوں نے ان پر فائر کھول دیئے۔
رواں ماہ کی چھے تاریخ کو داعشی دہشت گردوں نے، اسی طریقے سے، شمالی حلب کے شہر منبج کے علاقے عون دادات میں بھی عام شہریوں کا قتل عام کیا تھا۔