Apr ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے

اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے

اسلامی تعاون تنظیم کے تعلیمی اور ثقافتی ادارے آئی سسکو کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے حقوق کی بازیابی کا مطالبہ کرنے والے بےگناہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی گولیوں اور زہریلی گیسوں کا استعمال جنگی جرم ہے۔آئی سسکو کے بیان میں صہیونی فوجیوں کی فائرنگ میں فلسطینی صحافی یاسر مرتجی کی شہادت کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت جان بوجھ کر زیادہ سے زیادہ فلسطینیوں کو قتل کر رہی ہے۔آئی سسکو کے بیان میں عالمی برداری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی کھل کا مذمت کرےدوسری جانب اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ہے۔محمد صبحی عنبر کو چند روز قبل صیہونی فوجیوں نے اس وقت گولیاں ماردی تھیں جب وہ طولکرم کے علاقے جبارہ پاس کے قریب سے گزر رہا تھا ۔اسی دوران اطلاعات ہیں کہ مشرقی غزہ کی سرحدوں کے قریب مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں آٹھ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ہزاروں فلسطینیوں نے جمعہ تیس مارچ کو بیالیسویں یوم الارض کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کے حق میں وسیع مظاہرے کیے تھے جن پر غاصب صیہونی فوجیوں نے حملہ کردیا تھا۔اسرائیلی بربریت میں بیس  فلسطینی شہید اور دوہزار  کے قریب زخمی ہوئے تھے۔گزشتہ جمعے کو بھی ہزاروں فلسطینیوں نے غزہ اور غرب اردن میں میں واپسی کے حق میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے تھے اور صیہونی فوجیوں نے ا یک بار پھر نہتے فلسطینیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔تیس مارچ کو غزہ میں واپسی مارچ کے آغاز سے اب تک صہیونی فوجیوں کی فائرنگ میں بتیس فلسطینی شہید اور تین ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

ٹیگس