جدید ترین روسی میزائل کا کامیاب تجربہ
روس کی وزارت دفاع نے روسی دفاعی سسٹم سے متعلق ایک جدید ترین میزائل کا کامیاب تجربہ کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔
روس کے میزائل دفاعی سسٹم کے ڈپٹی کمانڈر کرنا ولادیمیر سرگینکو نے منگل کے روز ریانوستی نیوز ایجنسی سے گفتگو میں اس میزائل تجربے کے بارے میں بتایا ہے کہ میزائل کا تجربہ کامیاب رہا اور میزائل نے اپنے ہدف کو مکمل کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔
روس کی وزارت دفاع کے مطابق روس کی جانب سے یہ میزائل تجربہ، قزاقستان کے علاقے شنگان میں ساری لانچر پیڈ سے کیا گیا۔
انّیس سو پچاس میں جب سے مغرب کی جانب سے جوہری ہتھیار لے جانے والے براعظم پیما بیلسٹک میزائلوں سے خطرات پیدا ہوئے، سوویت یونین نے ان خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے قزاقستان میں نہایت خفیہ پروگرام پر عمل شروع کیا۔
اس دائرے میں قزاقستان میں مجموعی طور پر گیارہ میزائلوں کے کامیاب تجربے کئے گئے جبکہ گذشتہ برسوں کے دوران اس خفیہ پروگرام کی توسیع کا سلسلے بھی جاری رہا۔