Jun ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۶:۲۰ Asia/Tehran

صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے گھروں کو ایک بار پھر مسمار کرنا شروع کر دیا ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مظلوموں کے گھروں کی تباہی، ویست بینک کے کچھ حصوں کے اسرائیل میں الحاق کا مقدمہ ہے۔ 

مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے والے صیہونی منصوبے پر اسرائیلی وزیر اعظم پوری طاقت سے تاکید کر رہے ہیں۔

 غرب اردن کے علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے کے غاصب صیہونی منصوبے کے سبب کہ جس پر اس نے یکم جوالائی سے عمل کرنے کا اعلان کیا ہے، بیت المقدس اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں کشیدگی میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔

ٹیگس