Jul ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
  • افغان صدر کی جانب سے ایران کی قدردانی

افغانستان کے صدر نے ٹرانزٹ سرحدیں کھولے رکھنے پر ایران اور علاقے کے چند ملکوں کی قدر دانی کی ہے

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے کابل میں ویڈیوکانفرنس کے ذریعے پڑوسی اور علاقائی ممالک کے مشاورتی اجلاس میں کورونا کے پھیلاؤ کے زمانے میں افغانستان تک سامان پہنچنے کے لئے تجارتی سرحدیں اور ٹرانزٹ راستے کھولے رکھنے کے لئے ایران ، پاکستان ، ازبکستان ، ترکمنستان ، جمہوریہ آذربائیجان ، قزاقستان ، ہندوستان اور ترکی کا شکریہ ادا کیا۔افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا کہ اس اقدام کے باعث افغانستان کو کورونا کے دور میں بھی ابتدائی ضرورت کی چیزوں کی قلت نہیں ہوئی اور یہ ایک اچھے تجارتی تعاون کی مثال ہے۔اشرف غنی نے کہا کہ ان کے ملک کے بحران کی راہ حل سیاسی عزم اور مذاکرات ہیں۔ علاقے کے بیس پڑوسی ممالک کا مشاورتی اجلاس پیرکی شام ویڈیوکانفرنس کے ذریعے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منعقد ہوا۔