Jul ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • شہادت، استقامت پر قائم رہنے کا ثبوت ہے: حماس

تحریک حماس نے غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شہادت کو فلسطینی عوام کی جانب سے استقامت پر کاربند رہنے کی علامت قرار دیا ہے۔

تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی نوجوان کی شہادت سے پتہ چلتا ہے کہ فلسطینی عوام ہرگز صیہونی حکومت کے مسلط کردہ حالات کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔

تحریک حماس کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی عوام کی استقامت و فداکاری ایسی قوت ہے جو بیت المقدس کے غاصبوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیتی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے شمالی غرب اردن کے ایک دیہات کفل حارس میں فائرنگ کر کے ایک نہتے فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔  غرب اردن کے بعض علاقوں کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کرنے کے صیہونی منصوبے کے بعد سے بیت المقدس اور غرب اردن کے حالات خراب ہیں اور بدامنی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے پہلی جولائی سے غرب اردن کے تیس فیصد علاقوں کو مقبوضہ فلسطین میں شامل کئے جانے کے منصوبے پر عمل درآمد کا اعلان کیا تھا تاہم تمام فلسطینیوں کی شدید مخالفت اور عالمی سطح پر ہونے والی تنقیدوں کے باعث اب تک اس منصوبے پر عمل درآمد شروع نہیں ہو سکا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوئن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ 

ٹیگس