Dec ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۳:۵۹ Asia/Tehran
  • سعودی کورس سے اسرائيل اور ہمجنس پرستوں کے خلاف نفرت انگیز مواد حذف !

سعودی عرب کے کورس سے یہودیت مخالف اور ہمجنس پرستی کے خلاف مواد حذف کردیا گیا۔

صیہونی حکومت کے تحقیقاتی مرکز کی رپورٹ کے مطابق  یہودیوں، عیسائیوں یا ہمجنس پرستوں کے خلاف نفرت انگیز مواد کو درسی کتب سے حذف کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صیہونی تحقیقاتی مرکز نے جو ساری دنیا میں درسی کتب ميں شامل نصابی مواد کی نگرانی کرتا ہے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نےعیسائيوں، یہودیوں یا ہمجنس پرستوں کے خلاف جتنا بھی نفرت انگيز مواد موجود ہے اسے اسکولوں کے نصاب سے حذف کردیا ہے۔

ٹائم میگزین کے مطابق سعودی عرب کے تعلیمی نصاب میں جہاد و شہادت سے مربوط مواد کو بھی جسے اسلام دشمنوں کے خلاف اقدامات سے تعبیر کیا جاتا ہے حذف کردیا گيا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے ایک عہدیدار نے صہیونی تحقیقاتی مرکز کی رپورٹ کے بارے میں ٹائم میگزین کے ساتھ اپنے ایک انٹریو میں کہا ہے کہ تعلیمی شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور جہاں تک ممکن ہوگا یہ عمل جاری رہے گا۔ 

 

ٹیگس