May ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۲:۵۶ Asia/Tehran
  • صیہونی شہر نتیوت اور حتسور ائربیس پر میزائیلوں کی بارش  + ویڈیوز

فلسطینی استقامت نے انتقامی میزائیلی حملے پھر سے شروع کردئیے

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عزالدین قسام بريگیڈ نے غزہ کے نہتے اور بے گناہ شہریوں کے خلاف صیہونیوں کے حملوں کے جواب میں خودساختہ اسرائیلی ریاست کے کئی شہروں کو اپنے میزائیلوں کا نشانہ بنایا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ان حملوں کے دوران  النقب میں واقع شہر نتیوت اور صیہونی فضائی اڈے حتسور کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ کے قریب واقع صیہونی کالونیوں پر حملوں کی خبر دی ہے۔

فلسطینی استقامت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے جنوبی فلسطین میں واقع صیہونی حکومت کے ایک فوجی مرکز کو بھی میزائیل حملوں کا  نشانہ بنایا گیا ہے۔

عسقلان میں واقع برزیلای نامی ہاسپٹل میں میزائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے تین صیہونیوں کو بھرتی کئے جانے کی خبر ملی ہے۔ واضح رہے کہ شدید سنسر کے باعث صیہونیوں کو پہنچنے والے جانی اور مالی نقصان سے متعلق خبریں عام طور سے میڈیا پر دکھائی نہیں دیتیں۔

ٹیگس