Jul ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں امریکی پروازوں کے نظام میں تبدیلی

امریکی سول ایوی ایشن نے افغانستان میں امریکی پروازوں کو لاحق خطرات کے پیش نظر پروازوں کے قوانین و ضوابط میں تبدیلی لائے جانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہ ہوابازی نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر افغانستان میں امریکی پروازوں کے لئے نئے قوانین و بندشیں عائد کر دی گئی ہیں۔

اس اعلان کو ہنگامی صورت حال سے تعبیر کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ کابل کی فضا میں امریکہ کی چھبیس ہزار فٹ سے نیچی پروازوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔  یہ اقدام انتہا پسند گروہوں کی سرگرمیوں اور ان کی جانب سے پروازوں کو نشانہ بنائے جانے کے خطرے کی بنا پر عمل میں لایا گیا ہے۔

امریکی فوج نے افغانستان میں اپنی بیس سالہ موجودگی کے دوران قیدیوں کی ایذا رسانی، شبخون، عام شہریوں کے قتل عام، منشیات کی پیداوار و اسمگلنگ میں اضافہ اور بد امنی و دہشتگردی کو ہوا دے کر اس ملک کو تباہی و بردای کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہے۔

 

ٹیگس