May ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • غرب اردن پر صیہونیوں کا وحشیانہ حملہ

صیہونی فوجیوں نے اپنے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غرب اردن کے مختلف علاقوں پرحملے کئے ہیں

 وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن پر صیہونی فوجیوں کی یلغار کے بعد فلسطینی شہریوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں اور صیہونیوں نے متعدد فلسطنییوں کو گرفتار کرلیا۔

کچھ دنوں قبل بھی فلسطینی ذرائع نےاعلان کیا تھا کہ رواں عیسوی سال سے اب تک بارہ سو سے زیادہ فلسطینیوں کو غرب اردن سے گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مذکورہ ذرائع نے زور دے کر کہا ہے کہ گرفتار ہونے والے ساڑھے تین سو افراد وہ ہیں جن پر صیہونی حکومت نے مقبوضہ فلسطین میں استقامتی و شہادت پسندانہ کارروائیاں انجام دینے کا لزام لگایا ہے۔

ٹیگس