عراق سے اسرائیل پر بڑے حملے کی اطلاع، ایلات بندرگاہ کو بنایا نشانہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i428839-عراق_سے_اسرائیل_پر_بڑے_حملے_کی_اطلاع_ایلات_بندرگاہ_کو_بنایا_نشانہ
عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ایلات کی مقبوضہ بندرگاہ پر حملے کی اطلاع دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • عراق سے اسرائیل پر بڑے حملے کی اطلاع، ایلات بندرگاہ کو بنایا نشانہ

عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ایلات کی مقبوضہ بندرگاہ پر حملے کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے اسلامی مزاحمتی تنظیم نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کی حمایت میں اس نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے ایلات میں واقع ام الرشراش نامی بندرگاہ کو نشانہ بنایا۔

مذکورہ تنظیم نے اس کارروائی میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی نوعیت کا ذکر نہیں کیا لیکن کہا کہ اس نے اس آپریشن کے لئے مناسب ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے اس سے قبل مقبوضہ فلسطین میں اہداف کے خلاف فوجی کارروائیاں کی تھیں لیکن زیادہ تر حملے اور انتقامی کارروائیاں،  شام اور عراق میں امریکی اہداف کے خلاف غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کی گئیں۔

واضح رہے کہ غزہ کے عوام تقریباً اسی روز سے شدید بمباری کی زد میں ہیں اور اس دوران تقریبا 20 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔