دہشتگرد اسرائیل کے خلاف یمن کی طوفانی کارروائی جاری، ایک اور جہاز ہوا شکار
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے جمعہ کی شب بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں ایک بحری جہاز پر ڈرون اور میزائل حملے کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے بتایا ہے کہ یمنی بحری افواج کی ڈرون اور میزائل یونٹس نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں بحری جہاز (Charysalis) کے خلاف مشترکہ آپریشن انجام دیا گیا ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا: یہ حملہ مذکورہ جہاز کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں میں داخلے کی پابندی کو نظر انداز کرنے کے بعد کیا گیا۔ المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یمنی مسلح افواج کی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت بند نہیں ہو جاتی اور اس پٹی میں فلسطینی قوم کی ہمہ گیر ناکہ بندی ختم نہیں ہو جاتی۔
قابل ذکر ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے ہی یمن کی انصار اللہ نے بین الاقوامی جہاز رانی کی آزادی پر زور دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ صرف صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے مقصد سے مقبوضہ علاقوں کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں پر اپنے حملے جاری رکھیں گے۔