محرم ریڈ لائن ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں، الجولانی گروہ کی مخالفت کے باوجود حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا سیاہ پوش
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i445232-محرم_ریڈ_لائن_ہے_جس_پر_کوئی_سمجھوتہ_نہیں_الجولانی_گروہ_کی_مخالفت_کے_باوجود_حرم_حضرت_زینب_سلام_اللہ_علیہا_سیاہ_پوش
الجولانی گروہ کی مخالفت کے باوجود حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے خادمین نے عزاداری کی تیاری مکمل کرلی، صحن میں علم و کتیبے نصب کر دئیے۔
(last modified 2026-08-10T05:04:24+00:00 )
Jun ۲۷, ۲۰۲۵ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • محرم ریڈ لائن ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں، الجولانی گروہ کی مخالفت کے باوجود حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا سیاہ پوش

الجولانی گروہ کی مخالفت کے باوجود حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے خادمین نے عزاداری کی تیاری مکمل کرلی، صحن میں علم و کتیبے نصب کر دئیے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ اطلاعات کے مطابق، ماہ محرم کی آمد کے ساتھ ہی حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کو سیاہ پوش کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ الجولانی گروہ نے اس بار بھی علم اور سیاہ جھنڈے کی تنصیب میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، تاہم خادمانِ حرم نے اس بار ان کی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے حرم کو مکمل طور پر عزاداری کے رنگ میں ڈھال دیا۔

حرم کے ایک خادم ابو زینب نے اس موقع پر کہا کہ الجولانی کے افراد نے روکنے کی کوشش کی، لیکن ہمارے لیے محرم ریڈ لائن ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال الجولانی گروہ نے نہ صرف عزاداری بلکہ خوشی کے مواقع پر بھی لگائے گئے بینرز اور کتیبے ہٹا دیے تھے اور حرم میں کسی قسم کی علامتی تنصیب کی اجازت نہیں دی تھی۔

تاہم گزشتہ سات ماہ میں شام کی صورتحال میں آنے والی تبدیلیوں کے بعد، اس سال حرم حضرت زینبؑ کے دروازوں اور صحنوں میں محرم کے علم، سیاہ پردے اور کتیبے نصب کیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، عزاداری کی مجالس بھی حرم میں منعقد کی جارہی ہیں۔