یمنی مسلح افواج کی بڑی کارروائی، ایک بحری جہاز مکمل طور پر غرق + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i445481-یمنی_مسلح_افواج_کی_بڑی_کارروائی_ایک_بحری_جہاز_مکمل_طور_پر_غرق_ویڈیو
صہیونی بندرگاہوں کی جانب سفر پر پابندی کی مخالفت کرنے والا جہاز یمنی فوج کے حملے کے نتیجے میں سمندر میں غرق ہوگیا۔
(last modified 2025-10-14T14:02:17+00:00 )
Jul ۰۹, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۳ Asia/Tehran

صہیونی بندرگاہوں کی جانب سفر پر پابندی کی مخالفت کرنے والا جہاز یمنی فوج کے حملے کے نتیجے میں سمندر میں غرق ہوگیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ میجک سیز نامی جہاز جو صہیونی بندرگاہوں کی جانب آمد و رفت پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تھا، مکمل طور پر سمندر میں غرق ہو چکا ہے۔ میجر جنرل یحیی سریع نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میجک سیز نامی بحری جہاز مکمل طور پر سمندر کی گہرائیوں میں ڈوب چکا ہے۔ یہ جہاز اس کمپنی کی زیر ملکیت تھا جس نے بارہا فلسطین کے مقبوضہ بندرگاہوں میں داخلے کی پابندی کو نظرانداز کیا تھا، جس کے نتیجے میں یمنی مسلح افواج نے اس پر حملہ کیا۔
یحیی سریع نے مزید کہا کہ مذکورہ کمپنی نے تازہ ترین خلاف ورزی اس وقت کی جب اس سے وابستہ تین بحری جہاز، یمنی بحریہ کی وارننگز کے باوجود، مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں میں داخل ہوئے، اس کے بعد یمنی فوج نے عملی اقدام کرتے ہوئے کشتی پر حملہ کیا۔