غزہ پر صیہونی جارحیت جاری، دسیوں نہتے فلسطینی خاک و خون میں غلطاں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i445545-غزہ_پر_صیہونی_جارحیت_جاری_دسیوں_نہتے_فلسطینی_خاک_و_خون_میں_غلطاں
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانچسکا البانیز پر پابندی لگانے کو صیہونی جرائم میں امریکی مشارکت کی نشاندہی قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-07-11T13:40:41+00:00 )
Jul ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی جارحیت جاری، دسیوں نہتے فلسطینی خاک و خون میں غلطاں

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانچسکا البانیز پر پابندی لگانے کو صیہونی جرائم میں امریکی مشارکت کی نشاندہی قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  حماس نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ امریکا نے فلسطین کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانچسکا البانیز پر پابندی لگا کرظاہر کردیا ہے کہ واشنگٹن غاصب صیہونی حکومت کے جنگی جرائم میں شریک ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ البانیز پر پابندی لگانا، بین الاقوامی اداروں اور ان کے نمائندوں کی توہین ہے۔

حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانچسکا البانیز پر پابندی لگاکر یہ بھی ظاہر کردیا ہےکہ غزہ میں انسانی المیہ کے بارے میں بین الاقوامی اداروں کی رپورٹوں کو وہ کوئی اہمیت نہيں دیتا۔