جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان پر صیہونی جارحیت جاری، ایک اور شہری کا کار پر نشانہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i446271-جنگ_بندی_کے_باوجود_جنوبی_لبنان_پر_صیہونی_جارحیت_جاری_ایک_اور_شہری_کا_کار_پر_نشانہ
صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان پر ایک گاڑی پر جو اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی ڈرون حملے کی خبر دی ہے ۔
(last modified 2026-08-01T12:58:28+00:00 )
Aug ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان پر ایک گاڑی پر جو اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی ڈرون حملے کی خبر دی ہے ۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت نے لبنان میں جارحیت اور جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج صبح جنوبی لبنان میں صیدا صور روڈ پر ایک گاڑی کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ 

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نےگذشتہ شب بھی جنوبی لبنان کے بعض علاقوں پر سخت بمباری کی تھی۔

صیہونی حکومت ، جنگ بندی معاہدے کے باوجود اس وقت سے ہی بارہا جنگ بندی معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے بمباری اور گولہ باری کر رہی ہے۔

صیہونی حکومت کے اس جارحانہ اقدام کی داخلی و علاقائی سطح پر بڑے پیمانے پر مذمت کی ہے۔