غزہ کے مختلف علاقوں میں بڑے بڑے ٹاور صیہونی فوج کی بمباریوں میں تباہ + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i447030-غزہ_کے_مختلف_علاقوں_میں_بڑے_بڑے_ٹاور_صیہونی_فوج_کی_بمباریوں_میں_تباہ_ویڈیو
غاصب صیہونی فوج کے حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ستّر سے زيادہ فلسطینی شہید ہوئے ہيں جبکہ غزہ سٹی کا المشتھی ٹاور بمباری میں تباہ ہوگیا ہے۔
(last modified 2026-08-16T07:55:59+00:00 )
Sep ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۳:۳۶ Asia/Tehran

غاصب صیہونی فوج کے حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ستّر سے زيادہ فلسطینی شہید ہوئے ہيں جبکہ غزہ سٹی کا المشتھی ٹاور بمباری میں تباہ ہوگیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: قطر کے الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صرف غزہ سٹی میں خواتین اور بچوں سمیت انتالیس فلسطینیوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ یہ اعداد و شمار ایسی حالت میں سامنے آئے ہیں کہ غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی فوج کے فضائی حملوں اور توپوں کی گولہ باری کا سلسلہ صبح سے ہی شروع ہوگيا ہے جو عام شہریوں کے جانی نقصان میں اضافے کا باعث بنا ہے صیہونی فوج نے آج غزہ سٹی المشتھی ٹاور کو بھی بمباریوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں المشتھی ٹاور کی کئی منزلیں تباہ ہوگئيں۔