محمد علی الحوثی: دشمن اگر ریڈ لائن کو پار کرنے کی جرات کرے گا تو یمن پوری طافت سے جواب دے گا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i448460-محمد_علی_الحوثی_دشمن_اگر_ریڈ_لائن_کو_پار_کرنے_کی_جرات_کرے_گا_تو_یمن_پوری_طافت_سے_جواب_دے_گا
یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ نے کہا ہےدشمن اگر ریڈ لائن کو پار کرنے کی جرات کرے گا تو یمن پوری قوت کے ساتھ اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔،
(last modified 2026-08-16T07:55:59+00:00 )
Oct ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۲:۵۲ Asia/Tehran
  • محمد علی الحوثی: دشمن اگر ریڈ لائن کو پار کرنے کی جرات کرے گا تو یمن پوری طافت سے جواب دے گا

یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ نے کہا ہےدشمن اگر ریڈ لائن کو پار کرنے کی جرات کرے گا تو یمن پوری قوت کے ساتھ اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔،

سحرنیوز/عالم اسلام: محمد علی الحوثی نے جہادِ اسلامی فلسطین کے شہداء کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یمن دشمن کی طرف سے معاہدے کی پاسداری کو مسلسل مانیٹر کر رہا ہے اور اگر دشمن نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو ہم بھر پور جواب دیں گے۔

ان کا کہنا تھا یمن غزہ کے محاصرے اور انسانی امداد کی روک تھام کی شدید مذمت کرتا ہے اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا ذمہ دار ثالث طاقتوں اور امریکہ کو قرار دیتا ہے۔