غاصب اسرائیلی حکومت کے اقدامات جنگی جرم ہیں: لبنانی رکن پارلیمان عنایہ عزالدین
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i454628-غاصب_اسرائیلی_حکومت_کے_اقدامات_جنگی_جرم_ہیں_لبنانی_رکن_پارلیمان_عنایہ_عزالدین
لبنانی پارلیمنٹ کی ایک رکن محترمہ عنایہ عزالدین نے غاصب اسرائیلی حکومت کے اقدامات کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔
(last modified 2026-08-15T18:36:20+00:00 )
Aug ۰۲, ۲۰۲۶ ۱۲:۵۵ Asia/Tehran
  • غاصب اسرائیلی حکومت کے اقدامات جنگی جرم ہیں: لبنانی رکن پارلیمان عنایہ عزالدین

لبنانی پارلیمنٹ کی ایک رکن محترمہ عنایہ عزالدین نے غاصب اسرائیلی حکومت کے اقدامات کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنانی رکن پارلیمان محترمہ عنایہ عزالدین نے جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کی فوج کی مسلسل جارحیت و بربریت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل جارحیت جنگی جرم ہے۔

رپورٹ کے مطابق عنایہ عزالدین نے کہا کہ ملک کو درپیش اہم چیلنجوں، جن میں سرفہرست اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ ہے، کے بارے میں پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کا اعلان کردہ موقف بحران پر قابو پانے کے لیے قومی روڈ میپ کی بنیاد بن سکتا ہے۔

لبنان کی رکن پارلیمان عنایہ عزالدین نے ایک کتاب پر دستخط کی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ لبنان اس وقت ایک ایسے دور سے گزر رہا ہے جو دوسرے ادوار سے ناقابل موازنہ اور غیر معمولی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دور کئی لحاظ سے خطرے کی حد تک پہنچ سکتا ہے اور ان حالات میں، سیاسی، تاریخی اور قومی بیداری پر مبنی ایک قومی نقطہ نظر کو اپنانے کی ضرورت ہے جس سے لبنان کے حقوق و حاکمیت کا تحفظ ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات اور سفارت کاری کے اصول کے مخالف نہیں ہیں بلکہ مقتدر اور قومی حقوق و وقار کی محافظ مؤثر سفارت کاری کے حامی ہیں۔

عنایہ عزالدین نے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کی جارحیت کے سدباب کے لیے اقدامات کرے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel