غزہ میں غاصب اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملوں میں 7 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
غاصب اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے خلاف جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کی تازہ جارحیت میں 7 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: میڈیا رپورٹوں کے مطابق غزہ کے اسپتالوں کے ذمہ داروں نے بتایا کہ غزہ پٹی میں غاصب اسرائیل کی تازہ وحشیانہ جارحیت میں اب تک کم از کم 7 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 5 فلسطینی غزہ شہر میں شہید ہوئے ہیں۔
ادھر مغربی کنارے میں انتہاپسند صیہونی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک فلسطینی قصبے میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کر کے بجلی کاٹ دی جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے متعدد علاقوں میں چھاپے مارکر متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا نے بھی اطلاع دی ہے کہ قابضین کے ایک گروپ نے شمالی مغربی کنارے میں نابلس شہر کے قریب مادامہ علاقے پر حملہ کیا، بجلی کے کھمبوں کو کاٹ کر نقصان پہنچایا جس سے قصبے کے شمالی حصے میں بجلی منقطع ہوگئی۔
الجزیرہ کی خبر کے مطابق ایک اور واقعے میں اسرائیلی فوجیوں رنے مشرقی نابلس پر چھاپہ مار کرفلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی لی اور اس کے بعد کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel