فلسطینیوں کی گرفتاری اور اغوا، غزہ اور غرب اردن میں غاصب صیہونی حکومت کی نئی اسٹریٹیجی
پیس کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی سمجھوتے پر عمل درآمد کا نقشۂ راہ جاری ہونے کے بعد ایک اسرائیلی میڈیا نے فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی سیکورٹی اسٹریٹیجی میں تبدیلی کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: پیس کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی سمجھوتے پر عمل درآمد کا نقشۂ راہ جاری ہونے کے بعد ایک اسرائیلی میڈیا نے فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی سیکورٹی اسٹریٹیجی میں تبدیلی کی خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ نے فلسطینیوں کی گرفتاری اوراغوا کو اپنا ایجنڈا قرار دے دیا ہے۔
صیہونی حکومت کے آئی 24 نیوز چینل نے رپورٹ دی ہے کہ مذکورہ اسٹریٹیجی کے تحت صیہونی فوجیوں نے حالیہ دنوں میں غزہ میں بہت سے فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
ادھر صیہونی حکومت کے فوجی ریڈیو نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی فوج کی مرکزی کمان نابلس کے بلاطہ کیمپ اور شمالی مقبوضہ قدس کے قلندیا کیمپ میں وسیع فوجی کارروائیاں انجام دے رہی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق جنین اور طولکرم میں انجام پانے والی گزشتہ فوجی کارروائیوں کے برخلاف نئی فوجی کارروائیوں میں طویل المیعاد قبضہ یا علاقوں کو ساکنین سے خالی کرانا مد نظر نہیں ہے بلکہ فلسطینیوں کی گرفتاری ان کا اصل ہدف ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel