سعودی عرب کی خارجہ پالیسی ایک نازک موڑ پر، فارن پالیسی کا تجزیہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i454804-سعودی_عرب_کی_خارجہ_پالیسی_ایک_نازک_موڑ_پر_فارن_پالیسی_کا_تجزیہ
مغربی جریدے فارن پالیسی نے اپنی تازہ تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب اس وقت ایک پیچیدہ اسٹریٹجک صورتحال سے دوچار ہے اور خطے میں ایران اور انصار اللہ یمن سے متعلق پالیسیوں کے باعث بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا کر رہا ہے۔
(last modified 2026-08-16T07:55:59+00:00 )
Aug ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۳:۱۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کی خارجہ پالیسی ایک نازک موڑ پر، فارن پالیسی کا تجزیہ

مغربی جریدے فارن پالیسی نے اپنی تازہ تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب اس وقت ایک پیچیدہ اسٹریٹجک صورتحال سے دوچار ہے اور خطے میں ایران اور انصار اللہ یمن سے متعلق پالیسیوں کے باعث بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا کر رہا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مغربی جریدے فارن پالیسی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ریاض کو درپیش موجودہ چیلنجز کی ایک وجہ اس کی علاقائی پالیسیاں، واشنگٹن کی حمایت پر مکمل انحصار اور امریکی قیادت کے بعض فیصلے ہیں، جنہوں نے سعودی عرب کی سفارتی پوزیشن کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔

فارن پالیسی نے انصار اللہ کے ساتھ حالیہ کشیدگی کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ صنعا ایئرپورٹ پر حملے جیسے اقدامات کے ممکنہ نقصانات ان کے متوقع فوائد سے زیادہ تھے۔ رپورٹ کے مطابق اس معاملے میں سعودی عرب کو اپنے بیشتر علاقائی اتحادیوں کی کھلی حمایت بھی حاصل نہیں ہو سکی۔

جریدے نے امریکی پالیسیوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں کئے گئے بعض فیصلوں نے سعودی عرب کے اسٹریٹجک مفادات کو متاثر کیا اور خطے میں طاقت کے توازن کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

رپورٹ کے اختتام پر کہا گیا ہے کہ اگر ریاض خطے میں زیادہ مؤثر کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو اسے اپنی علاقائی حکمت عملی پر نظرثانی کرتے ہوئے بدلتے ہوئے اسٹریٹجک حقائق کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ ساتھ ہی امریکہ پر اپنے انحصار کو بھی کم کرنا ہو گا۔