لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کے فضائی حملوں میں شدت، مذاکرات معطل
سفارتی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے بعد لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان اٹلی میں ہونے والے مذاکرات، معطل کردیے گئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: سفارتی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے بعد لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان اٹلی میں ہونے والے مذاکرات، معطل کردیے گئے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدے دار نے اس خبر کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ مذاکرات بدھ کے روز ساڑھے تین بجے شام کو اس وقت معطل ہوئے جب صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان پر بمباری اور گولہ باری شروع کردی۔
دوسری جانب بعض سفارتی ذرائع نے امریکی وفد کی جانب سے فوری اور تیزرفتار مشاورتی عمل کی درخواست کو مذکورہ تعطل کی وجہ قرار دیا ہے۔
دریں اثنا واشنگٹن میں صیہونی حکومت کے سفیر یحیئیل لایٹر نے مذاکرات میں تعطل کے لیے لبنانی وفد کو ذمہ دار ٹہرایا اور کہا کہ لبنانی سفارتی ٹیم نے بقول ان کے غلط معلومات لیک کروائی ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
لبنان کی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ مذاکرات لبنان کی سرزمین سے صیہونی فوج کے مکمل انخلا کے لیے ہو رہے ہیں تاہم مذاکرات کا میدانی سطح پر کوئی خاطر خواہ نتیجہ دکھائی نہیں دے رہا ہے اور صیہونی فوج بدستور مقبوضہ علاقوں میں اپنی تخریبی کارروائیوں میں مصروف ہے۔