ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی سنگین نتائج کا سبب بنے گی۔
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i458570-ایران_کے_خلاف_نئی_فوجی_کارروائی_سنگین_نتائج_کا_سبب_بنے_گی
عراق کی اسلامی مجلس اعلیٰ کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
(last modified 2026-11-05T10:09:59+00:00 )
Nov ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۳:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی سنگین نتائج کا سبب بنے گی۔

عراق کی اسلامی مجلس اعلیٰ کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا نے عراقی خبر رساں ایجنسی واع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بغداد میں برطانوی ناظم الامور رابن ملٹن نے عراق کی اسلامی مجلس اعلیٰ کے سربراہ شیخ ہمام حمودی سے ملاقات کی ہے، جس میں شیخ ہمام حمودی نے ایران کے خلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی کے سنگین نتائج کی بابت خبردار کیا۔

عراق کی اسلامی مجلس اعلیٰ کے سربراہ کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ اس ملاقات میں فریقین نے عراق کی صورت حال اور خطے میں کشیدگی کا جائزہ لیا۔ اس دوران اسلامی جمہوریۂ ایران کے خلاف جارحیت دوبارہ شروع کرنے سے متعلق امریکی دھمکیوں اور اس کے ممکنہ نتائج پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

شیخ حمودی نے اس ملاقات میں ایران کے خلاف کسی بھی جارحانہ کارروائی کے سنگین نتائج کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے اور عراق اور خطے کے ممالک کشیدگی میں اضافے کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انھوں نے برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور کشیدگی پر قابو پانے کے لیے اپنا سفارتی کردار ادا کرے کیونکہ جنگ اپنی ناکامی ثابت کر چکی ہے اور استحکام کے لیے سفارت کاری ہی بہترین راستہ ہے۔

برطانوی ناظم الامور نے بھی کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ شروع ہی سے خطے میں جاری جنگ کی حمایت برطانیہ کا موقف نہیں رہا ہے اور برطانیہ کا خیال ہے کہ اس جنگ نے دنیا کی توانائی اور اس کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel