کوئٹہ میں فائرنگ، لا کالج کے پرنسپل ہلاک
Jun ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لاء کالج کے پرنسپل ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اسپنی روڈ پرلاء کالج کے پرنسپل بیرسٹر امان اللہ کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ اپنے گھر سے کالج جا رہے تھے۔ انہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہو گئے۔
تاحال کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ صوبائی حکام نے قتل کے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
بلوچستان کے وکلا نے بیرسٹر امان اللہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے بدھ کے روزعدالتی کارروائی کا بائیکاٹ بھی کیا ہے۔