Jul ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
  • میرشکیل الرحمن کی درخواست ضمانت خارج

لاہور ہائی کورٹ نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔

لاہور ہا‏ئی کورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہونے پر میر شکیل الرحمٰن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کے خلاف دائر ریفرنس کو بھی ضمانت کی درخواست میں ریکارڈ کا حصہ بنایا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریفرنس میں ایک بھی لفظ ایسا نہیں ہے جو ثابت کرتا ہو کہ میر شکیل الرحمٰن کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں ۔

گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے میرشکیل الرحمن کی درخواست ضمانت پرسماعت بدھ تک کے لئے ملتوی کردی - قبل ازیں پاکستان بار کونسل کے فیصلے کےتحت ملک بھر کے وکلا کے نمائندوں نے آزادی صحافت کے تحفظ اور صحافیوں سے یکجہتی کے لئے عدالت میں پیش ہوئے۔

تازہ خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجیے

ٹیگس