Apr ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید چار ہزار تین سو اٹھارہ نئے مریضوں اور ایک سو اٹھارہ اموات کا اندراج کیا گیا۔

اس دوران پاکستان میں کورونا کے مزید تین ہزار چار سو بتیس مریض جان کی بازی ہارگئے۔

پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پچاس ہزار پانچ سو بیس کورونا ٹیسٹ انجام دیئے گئے اور مثبت نتائج کی شرح آٹھ اعشاریہ پانچ چار فیصد ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد چھہتر ہزار چونتیس ہوگئی ہے جن میں سے چار ہزار ایک سو اٹھانوے افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

 

ٹیگس