ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے مستحکم تعلقات کا عکاس؛ پاکستانی وزارت خارجہ کا بیان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i443916-ایرانی_وزیرخارجہ_کا_دورہ_پاکستان_دونوں_ملکوں_کے_مستحکم_تعلقات_کا_عکاس_پاکستانی_وزارت_خارجہ_کا_بیان
پاکستانی وزارت خارجہ نےایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان، دونوں ملکوں کے مستحکم تعلقات کا عکاس ہے۔
(last modified 2025-05-05T01:34:10+00:00 )
May ۰۵, ۲۰۲۵ ۰۳:۴۹ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے مستحکم تعلقات کا عکاس؛ پاکستانی وزارت خارجہ کا بیان

پاکستانی وزارت خارجہ نےایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان، دونوں ملکوں کے مستحکم تعلقات کا عکاس ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور ایران مستحکم تعلقات کا عکاس ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے میں سید عباس عراقچی، صدر پاکستان صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور  نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  پاک ایران مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب کے بندہن سے جڑے ہیں۔  توقع ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور تعاون میں اضافہ ہوگا۔ دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم پر خصوصی زور دیتے ہیں۔
اس دورہ میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گآ۔