جشنِ اقبال 2025 — اقبال کے افکار، ایرانی اور پاکستانی ثقافت کا حسین امتزاج، سحر ٹی وی اردو پر لائیو نشر ہو گا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i448972-جشنِ_اقبال_2025_اقبال_کے_افکار_ایرانی_اور_پاکستانی_ثقافت_کا_حسین_امتزاج_سحر_ٹی_وی_اردو_پر_لائیو_نشر_ہو_گا
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیرِ اطلاعات و ثقافت محترمہ عظمیٰ زاہد بخاری کے زیرِ صدارت لاہور میں "جشنِ اقبال 2025" کے عنوان سے ایک روح پرور ثقافتی تقریب منعقد کی جا رہی ہے، جس میں علامہ محمد اقبالؒ کے افکار اور ایران و پاکستان کے دیرینہ ثقافتی رشتے کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
(last modified 2026-09-05T14:27:28+00:00 )
Nov ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • جشنِ اقبال 2025 — اقبال کے افکار، ایرانی اور پاکستانی ثقافت کا حسین امتزاج، سحر ٹی وی اردو پر لائیو نشر ہو گا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیرِ اطلاعات و ثقافت محترمہ عظمیٰ زاہد بخاری کے زیرِ صدارت لاہور میں "جشنِ اقبال 2025" کے عنوان سے ایک روح پرور ثقافتی تقریب منعقد کی جا رہی ہے، جس میں علامہ محمد اقبالؒ کے افکار اور ایران و پاکستان کے دیرینہ ثقافتی رشتے کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

سحرنیوز/پاکستان:  "جشنِ اقبال 2025" پروگرام 9 نومبر 2025 کو لاہور کے معروف الحمرا آرٹس کونسل میں شام 7 بجے شروع ہوگا۔ تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کا معروف بینڈ "درنگ" اور پاکستان کے نامور صوفی گلوکار محمد سمیع اپنی روحانی آوازوں کے ذریعے مشرقی ثقافت کا دل موہ لینے والا مظاہرہ کریں گے۔

اس موقع پر ایران اور پاکستان کی ثقافتی ہم آہنگی کو اجاگر کرنے والی موسیقی، نعت، شاعری اور صوفیانہ کلام پیش کیے جائیں گے، جہاں اقبال کے الفاظ فارسی فن کے روحانی رنگوں سے ہم آہنگ ہوں گے۔

منتظمین کے مطابق، تقریب کا مقصد نہ صرف اقبال کی شاعری اور فلسفے کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے بلکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان ادبی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا بھی ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ آپ اس پروگرام کو سحرٹی وی اردو پر لائیو دیکھ سکیں گے۔ ساتھ ہی ہماری ویب سائٹ پر بھی لائیو کے آپشن کو کلک کر کے اس پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ https://urdu.sahartv.ir/watch_live