پاکستان پیپلزپارٹی کا ستائیسویں آئینی ترمیم میں صدر کو تا عمر استثنیٰ دینے کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i449018-پاکستان_پیپلزپارٹی_کا_ستائیسویں_آئینی_ترمیم_میں_صدر_کو_تا_عمر_استثنیٰ_دینے_کا_مطالبہ
پاکستان میں پیپلزپارٹی نے ستائیسویں آئینی ترمیم میں صدر مملکت کے لئے تا عمر استثنی اور قومی احتساب بیورو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
(last modified 2025-11-09T13:38:39+00:00 )
Nov ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • پاکستان پیپلزپارٹی کا ستائیسویں آئینی ترمیم میں صدر کو تا عمر استثنیٰ دینے کا مطالبہ

پاکستان میں پیپلزپارٹی نے ستائیسویں آئینی ترمیم میں صدر مملکت کے لئے تا عمر استثنی اور قومی احتساب بیورو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

 سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق ستائیسویں آئینی ترمیم کے تعلق سے مذاکرات میں پیپلزپارٹی نے صد کے لئے تا حیات استثنی اور قومی احتساب بیورو کا خاتمہ بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

اس رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیر رہنما اور ستائیسویں آئینی ترمیم کے بارے میں مذاکراتی ٹیم کے رکن مرتضی وہاب نے بتایا ہے کہ جن نکات پر اتفاق ہوگیا ہے انہیں ترمیم میں شامل کرلیا گیا ہے اور جن پر اتفاق نہیں ہوا ہے، وہ حذف نہیں ہوئے ہیں بلکہ ابھی زیر بحث ہیں۔انھوں نے کہا کہ احتساب بیورو کے خاتمے پر مسلم لیگ نون بھی متفق ہے جس پر میثاق جمہوریت میں اتفاق ہوا تھا۔