پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر کی تبدیلی کی خبریں، چھ نام زیر غور
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i449773-پاکستان_کے_صوبہ_خیبر_پختونخوا_کے_گورنر_کی_تبدیلی_کی_خبریں_چھ_نام_زیر_غور
پاکستان کے صوبہ خیبر پختون کے گورنر کو تبدیل کیے جانے کی خبریں گردش کررہی ہیں اور نئے گورنر کے لیے چھ نام زیر غور ہیں
(last modified 2026-09-06T23:03:58+00:00 )
Nov ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر کی تبدیلی کی خبریں، چھ نام زیر غور

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون کے گورنر کو تبدیل کیے جانے کی خبریں گردش کررہی ہیں اور نئے گورنر کے لیے چھ نام زیر غور ہیں

 سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے صوبہ خیبر پختون کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کیے جانے کی خبریں گردش کررہی ہیں ۔ نئے گورنر خیبرپختونخوا کے لیے چھ نام زیر غور ہیں، زیر غور ناموں میں تین سیاسی شخصیات اور تین سابق فوجی افسران شامل ہیں۔

 

ادھر  صوبہ خیبر پختون کے وزیرِ اعلیٰ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا سے بانی پی ٹی آئی سے متعلق تشویش ناک خبریں آ رہی ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ چارنومبر سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ ہم اڈیالہ گئے، وہاں دو منٹ کے لیے نہیں ملنے دیا گیا، ہائی کورٹ بھی گئے پھر بھی ملاقات نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج کریں گے، پھر اڈیالہ جیل بھی جائیں گے۔

ہمیں فالو کریں: 

FacebookXinstagram, tiktok   : Follow us

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ ہمیں تصادم کی طرف لے جانے کی کوشش ہو رہی ہے لیکن ہم نہیں جائیں گے۔