فلسطینیوں کی جبری بے دخلی ناقابلِ قبول ہے : اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i452406-فلسطینیوں_کی_جبری_بے_دخلی_ناقابلِ_قبول_ہے_اقوام_متحدہ_میں_پاکستان_کا_دوٹوک_مؤقف
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری بےدخلی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی
(last modified 2026-02-18T13:35:24+00:00 )
Feb ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کی جبری بے دخلی ناقابلِ قبول ہے : اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری بےدخلی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی

سحرنیوز/پاکستان:  میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور اقوام متحدہ کے پچاسی رکن ملکوں نے مغربی کنارے میں صیہونی کالونیوں کی توسیع کی مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ صیہونی بستیوں کا قیام اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ہم صیہونی حکومت کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کو ملکیت قرار دینے کے اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام امن کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ صیہونی حکومت غیرقانونی اقدامات واپس لے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel