پاکستان: پی ٹی آئی نے وفاقی حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلانے کے لیے جے یو آئی ف سے رابطہ کرلیا
Aug ۰۱, ۲۰۲۶ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلانے کے لیے جے یو آئی ف سے رابطہ کر لیا ہے اور مشترکہ احتجاج کرنے کی تجویز بھی پیش کردی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے جمعیت علمائے اسلام ف کے قائدین سے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے خلاف مؤثر تحریک چلانے پر دونوں جماعتوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور متعدد معاملات پر متفق ہونے کے قریب پہنچ چکی ہیں۔
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ف نے اطلاعات کے مطابق فی الحال مشترکہ احتجاج کی حمایت نہیں کی ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ احتجاج سے پہلے مکمل اعتماد بحال ہونا چاہیے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس