پاکستان: بیرسٹر محمد علی سیف نے نئے صوبوں سے متعلق وزیر داخلہ کی رائے کو قابلِ توجہ قرار دیا ہے۔
سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ملک میں مزید انتظامی صوبے قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ محسن نقوی کی نئے صوبوں سے متعلق رائے قابلِ توجہ ہے، موجودہ صوبائی ڈھانچہ عوامی مسائل کے مؤثر حل میں ناکام ثابت ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تجاویز دینا کافی نہیں، محسن نقوی کو نئے صوبوں کے قیام کے لیے عملی اقدامات بھی کرنے چاہئیں، اختیارات اس وقت بیوروکریسی کے چند مخصوص حلقوں تک محدود ہیں۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے بیان میں مزید کہا کہ ملک کے انتظامی نظام میں انقلابی نوعیت کی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں، نئے صوبوں کے قیام سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے، مضبوط بلدیاتی نظام بھی عوامی مسائل کے فوری حل کی ضمانت ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel