پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے عام انتخابات: مسلم لیگ ن نے سادہ اکثریت حاصل کرلی، رانا ثناء اللہ
پاکستان کے وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہوئے عام انتخابات کے نتائج کے بارے میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے قانون ساز اسمبلی کی 45 میں سے 23 نشستیں جیت کر حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام نے نواز شریف کے وژن پر اعتماد کا اظہار کیا، کشمیر میں جمہوری مینڈیٹ کی بنیاد پر حکومت قائم کی جائے گی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کشمیر کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو چکا جس میں 20 نشستوں پر پولنگ ہوئی جبکہ ایل اے 27 میں خراب موسم کے باعث انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 12 مہاجر نشستوں میں سے 10 پر بھی مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel