پاکستان: صوبے بنانا بُری بات نہیں لیکن کیا ملک اس کا متحمل ہوسکتا ہے؟ مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صوبے بنانا بُری بات نہیں لیکن کیا ملک اس کا متحمل ہوسکتا ہے، صوبے بنانا اتنا آسان کام نہیں ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزید صوبے بنانے کے لیے ملکی ساخت دیکھنی چاہیے، محسن نقوی وزیراعظم کی مشاورت کے بغیر ایسی بات نہیں کرسکتے۔
انھوں نے کہا کہ ملکی حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے نئے شوشے چھوڑے جاتے ہیں، محمود خان اچکزئی جوائنٹ اپوزیشن کا اجلاس بلائیں، ملکی حالات پر غور کریں۔ اگر وہ اجلاس نہیں بلاتے تو ہم ملکی سطح پر اجلاس بلائیں گے، ملک میں مرضی کی حکومتیں بنائیں گے تو جمہوریت نہیں پنپے گی۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ یہاں جمہوریت نہیں، پارلیمنٹ کمزور ہوگئی ہے، ملک کو آئین کے مطابق چلانے کی ضرورت ہے، عوام اس صورت حال میں پریشان ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں قومی اور انصاف پر مبنی پالیسی کی ضرورت ہے، ہم نے بلوچستان حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel