پاکستان: آصف زرداری اور نواز شریف کے ہوتے ہوئے معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے، فواد چوہدری
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صوبے بنانا بُری بات نہیں لیکن کیا ملک اس کا متحمل ہوسکتا ہے، صوبے بنانا اتنا آسان کام نہیں ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کے ہوتے ہوئے معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب تک آصف زرداری اور نواز شریف کی جماعتوں سے جان نہیں چھڑاتے ملک ترقی نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اب تک 17 بجٹ دے چکے ہیں، مزید اب کیا کریں گے؟ شہباز شریف نے صوبے میں 12 اور مرکز میں 5 بجٹ پیش کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اختیارات کی منتقلی کے معاملے کو ہم سپورٹ کرتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ہمیں اتفاقِ رائے کرنا ہے تو سب سے بڑا لیڈر جیل میں ہے، پاکستان کے ایک شہری کی حیثیت سے ان سے بات چیت کریں گے، ہماری بانی پی ٹی آئی سے طویل وابستگی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel