اسلام آباد میں صنعت، معدنیات اور تجارت کے ایرانی وزیر سے پاکستان کے 6 کابینی وزرا کی ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i454762-اسلام_آباد_میں_صنعت_معدنیات_اور_تجارت_کے_ایرانی_وزیر_سے_پاکستان_کے_6_کابینی_وزرا_کی_ملاقات
پاکستان کے 6 کابینی وزرا نے اسلام آباد ميں ایرانی سفارت خانے میں صنعت، معدنیات اور تجارت کے ایرانی وزیر سید محمد اتابک سے ملاقات کی ہے۔
(last modified 2026-08-18T14:28:38+00:00 )
Aug ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • اسلام آباد میں صنعت، معدنیات اور تجارت کے ایرانی وزیر سے پاکستان کے 6 کابینی وزرا کی ملاقات

پاکستان کے 6 کابینی وزرا نے اسلام آباد ميں ایرانی سفارت خانے میں صنعت، معدنیات اور تجارت کے ایرانی وزیر سید محمد اتابک سے ملاقات کی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران اور پاکستان کے تعلقات کی تاریخ میں بہت کم رونما ہونے والے ایک واقعے میں پاکستان کے چھے کابینی وزرا، وزیر تجارت جام کمال خان، مواصلات اور ٹیلی کمیونیکیشن کے وزیر عبدالعلیم خان، زراعت اور فوڈ سیکورٹی کے وزیر رانا تنویر حسین، جہازرانی کے وزیر محمد انور چودھری، تیل اور قدرتی ذخائر کے وزیر علی پرویز ملک اور سرمایہ کاری کے وزیر قیصر احمد شیخ ایک ساتھ ایران کے سفارت خانے میں پہنچے اور ایران کے صنعت، معدنیات اور تجارت کے وزیر سید محمد اتابک سے ملاقات کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صنعت، معدنیات اور تجارت کے وزیر سے ملاقات میں پاکستان کے مذکورہ کابینی وزرا نے ایران کے ساتھ ہمہ گیر تعاون، ممکنہ بلند ترین سطح تک پہنچانے کے عزم کا اعلان کیا۔  

اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر سید محمد اتابک نے پاکستان کے ان کابینی وزرا کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان کی تجاویز کا خیر مقدم کرتا ہے اور انہیں باہمی روابط کے بلند ترین افق کی حیثیت سے دیکھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم مختصر ترین مدت میں اس سلسلے میں عملی نقشہ راہ تیار کرنے کی کوشش کریں گے۔  

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel