پاکستان نے آبنائے ہرمز کے بارے میں عمان مذاکرات کی حمایت کا کیا اعلان
پاکستان نے آبنائے ہرمز کے بارے میں عمان مذاکرات کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے آج جمعرات 6 اگست کو اپنی ہفتے وار پریس کانفرنس میں کہا کہ اسلام آباد علاقائی تغیرات کے سبھی فریقوں سے رابطے میں ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ حکومت پاکستان آبنائے ہرمز کے بارے میں مذاکرات کے دونوں فریقوں سے بھی رابطے میں ہے اور ان مذاکرات کی حمایت کرتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے اور انہیں اسلام آباد کے دورے کے دعوت دی ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد، علاقے میں جنگ کے خاتمے میں مدد کے لئے سبھی منصفانہ اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی طرف سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کو دورہ پاکستان کا دعوت نامہ دیا جاچکا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel