پاکستان کو امید ہے کہ امریکہ اور ایران مذاکرات کی طرف واپس آجائیں گے: پاکستانی وزارت خارجہ
پاکستانی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزات خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک امید کرتا ہے کہ امریکہ اور ایران مذاکرات کی طرف واپس آجائیں گے۔
سحرنیوز/پاکستان: رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو مردہ یا غیرمؤثر قرار دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، امن کا فریم ورک موجود ہے، پاکستان پُر امید ہے کہ امریکہ اور ایران بالآخر مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے۔
ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ امریکہ ایران حالیہ کشیدگی کے باوجود پاکستان مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے مسئلے کے حل کے لیے پُرامید ہے۔
طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ موجودہ کشیدگی تشویش ناک اور ناپسندیدہ ہے، تاہم پاکستان امن عمل سے مایوس نہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کشیدگی کو پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی ناکامی قرار نہیں دیا جا سکتا، امریکہ ایران تنازعے کے حل کے لیے پاکستان مکمل خلوص کے ساتھ امن عمل میں مصروف ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel