ترقی پذیر ممالک کو عالمی مالیاتی نظام میں یکساں مواقع دینے ہوں گے: پاکستان کے وفاقی وزیر مصدق ملک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i458466-ترقی_پذیر_ممالک_کو_عالمی_مالیاتی_نظام_میں_یکساں_مواقع_دینے_ہوں_گے_پاکستان_کے_وفاقی_وزیر_مصدق_ملک
پاکستان کے وفاقی وزیر مصدق ملک نے اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو عالمی مالیاتی نظام میں یکساں مواقع فراہم کرنے ہوں گے۔
(last modified 2026-11-16T14:23:47+00:00 )
Nov ۰۲, ۲۰۲۶ ۲۱:۴۳ Asia/Tehran
  • ترقی پذیر ممالک کو عالمی مالیاتی نظام میں یکساں مواقع دینے ہوں گے: پاکستان کے وفاقی وزیر مصدق ملک

پاکستان کے وفاقی وزیر مصدق ملک نے اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو عالمی مالیاتی نظام میں یکساں مواقع فراہم کرنے ہوں گے۔

سحرنیوز/پاکستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کانفرنس سے خطاب کے دوران مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ایک نئے، منصفانہ اور متوازن عالمی مالیاتی نظام کی ضرورت ہے، جس کے بغیر پائیدار ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔

اُنہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں جب کہ غریب ممالک پر قرضوں کا غیر منصفانہ بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات اب ناگزیر ہوچکی ہیں۔ مصدق ملک نے زور دے کر کہا کہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی ہوگی تاکہ ترقی پذیر اور غریب ممالک کو درپیش معاشی مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے۔ 

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel