شہباز شریف نے طلب کیا خیبر پختون خوا کی صورتِ حال پر اہم اجلاس
Nov ۰۳, ۲۰۲۶ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختون خوا کی صورتِ حال پر اہم اجلاس طلب کیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختون خوا کی مجموعی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء، اعلیٰ عسکری حکام اور گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی شرکت کریں گے۔
اجلاس کے دوران صوبے کی موجودہ صورتِ حال، سکیورٹی امور اور اب تک کیے گئے مختلف فیصلوں اور ان کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو خیبر پختون خوا سے متعلق تازہ صورتِ حال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔
واضح رہے کہ گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس