ایک ایسی خبر جس نے پوری دنیا میں موبائل یوزرس کو پریشان کردیا! کیا "جن" موبائلوں کو کر رہے ہیں ہیک؟
https://urdu.sahartv.ir/news/science_and_technology-i433713-ایک_ایسی_خبر_جس_نے_پوری_دنیا_میں_موبائل_یوزرس_کو_پریشان_کردیا!_کیا_جن_موبائلوں_کو_کر_رہے_ہیں_ہیک
مراکش کے سب سے مشہور انفارمیشن ایکسپرٹ "امین رغیب" نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر "جنوں" کے فون ہیک کرنے کی کہانی کا انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔
(last modified 2026-01-12T10:15:43+00:00 )
May ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • ایک ایسی خبر جس نے پوری دنیا میں موبائل یوزرس کو پریشان کردیا! کیا

مراکش کے سب سے مشہور انفارمیشن ایکسپرٹ "امین رغیب" نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر "جنوں" کے فون ہیک کرنے کی کہانی کا انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔

سحر نیوز/ سائنس و ٹیکنالوجی: مشہور انفارمیشن ایکسپرٹ امین رغیب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری فیچر کے ذریعے دعویٰ کیا کہ ایک شخص نے مجھے کہا کہ میں اس کا سمارٹ فون چیک کردوں کہ اس کی نگرانی تو نہیں کی جارہی، خاص طور پر اس لیے بھی کہ وہ شخص ایک لڑکی سے محبت کے رشتے میں بھی تھا، اسے شک تھا کہ کوئی ٹریکنگ ایپلی کیشنز انسٹال کرنے کے لیے اس کے فون تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا میں نے اس شخص کا فون بہت احتیاط سے اس لیے بھی چیک کیا کہ وہ ایک معروف شخصیت ہے۔ لیکن میں فون چیک نہ کرسکا کیونکہ مجھے اس میں کچھ نہ ملا، صرف یہی نہیں بلکہ امین رغیب نے تصدیق کی کہ جب بھی اس نے فون پر دکھائی دینے والی ایپلی کیشنز میں سے کسی ایک تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تو وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا۔

امین رغیب نے دعویٰ کیا کہ یہ صورت حال قابل اعتبار نہیں ہے، زیر بحث شخصیت رقیہ شریعیہ کے سیشن کر رہا ہے۔ اسے ایک شخص نے بتایا ہے کہ یہ ایک ایسا فون ہے جو ایک راز ہے، اس راز کو کوئی بھی نہیں سمجھ سکے گا، انفارمیشن ایکسپرٹ بھی اس فون کے حوالے سے کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکتے کیونکہ جنوں نے فون ہیک کر لیا ہے اور ایکسپرٹس کو مطلوب معلومات کا نشان تک مٹا دیا ہے۔