• بندگان خدا! عید مبارک ہو...

    بندگان خدا! عید مبارک ہو...

    Jun ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۰

    بارگاہِ رب الارباب میں اپنی ہستی کو قربان کرنے کا جذبہ رکھنے والے سبھی بندگان خدا کو عید الاضحیٰ، عیدِ قرباں مبارک ہو!

  • با ادب، با ملاحظہ، ہوشیار...، محرم شروع ہوا چاہتا ہے!

    با ادب، با ملاحظہ، ہوشیار...، محرم شروع ہوا چاہتا ہے!

    Jul ۲۸, ۲۰۲۲ ۲۱:۰۷

    نئے سال اور ایام عزا کا آغاز ہونے کو ہے اور پورے عالم اسلام میں نئے ہجری سال کے ساتھ ساتھ ایام عزا کے استقبال کی تڑپ اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اور دلوں کی بے قراری، تڑپ اور حسینی حرارت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

  • دوسروں کا احترام اپنا احترام ہے۔ پوسٹر

    دوسروں کا احترام اپنا احترام ہے۔ پوسٹر

    Jul ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۸

    خُلق عظیم اور رحمۃً للعالمین کے وصی، ولی خدا حضرت علی علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے: تم دوسرے کا احترام کر کے در حقیقت اپنا احترام کرتے ہو اور اس کام سے تم خود کو زینت بخشتے ہو، اس لئے اپنے ساتھ نیکی کرنے یا اپنا احترام کرنے کے بعد دوسرے سے شکریہ کی توقع مت رکھو۔ (میزان الحکمہ، ج۱۰، ص ۱۰۳)

  • آل نبی (ع) کا چاہنے والا کون ہے؟! ۔ پوسٹر

    آل نبی (ع) کا چاہنے والا کون ہے؟! ۔ پوسٹر

    Jul ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۲

    بعض روایات کی بنا پر ۷ ذی الحجہ سنہ ۱۱۴ ہجری کو فرزند رسول امام محمد باقر علیہ السلام کا یوم شہادت ہے۔ فرزند رسول اپنے چاہنے والوں کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: خدا کی قسم! ہمارا چاہنے والا صرف وہ ہےجس کے یہاں تقوا و پرہیزگاری پائی جاتی ہے اور وہ خدا کا مطیع و فرمانبردار ہوتا ہے۔ (اصول کافی جلد ۲، صفحہ ۷۴)

  • بچے کو مارا مت کرو! ۔ پوسٹر

    بچے کو مارا مت کرو! ۔ پوسٹر

    Jun ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۷

    رسول رحمت، سرور انبیا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: بچے کو مارا مت کرو، اُس سے روٹھ جایا کرو، مگر وہ بھی طولانی مدت کے لئے نہیں! (کتاب عدۃ الداعی، ص ۷۹)

  • اگر اپنی ناموس کی پاکیزگی چاہتے ہیں...! ۔ پوسٹر

    اگر اپنی ناموس کی پاکیزگی چاہتے ہیں...! ۔ پوسٹر

    May ۲۶, ۲۰۲۲ ۲۳:۲۶

    انسان کے اعمال کی بازگشت خود اسکی جانب ہوتی ہے۔ اسی لئے فرزند رسول امام جعفر صادق علیہ السلام انسان کی ناموس اور اس سے متعلقہ خواتین کی پاکیزگی کا راز بتاتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اگر تم یہ چاہتے ہو کہ تمہاری ناموس اور خواتین پاک دامن رہیں تو تم بھی دوسروں کی خواتین اور انکی ناموس کے سلسلے میں پاکدامنی سے کام لو۔ (بحار الانوار،ج ۷۱)

  • عید کب ہوتی ہے؟ ۔ پوسٹر

    عید کب ہوتی ہے؟ ۔ پوسٹر

    May ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۵:۰۰

    امیر المومنین علی علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں: کُلُّ یَومٍ لا یُعصَیٰ اللهُ فیهِ فَهُوَ یَومُ عیدٍ؛ ہر وہ دن جب خدا کی نافرمانی نہ ہو تو وہ روزِ عید ہے۔ (نہج البلاغہ، کلمات قصار ۴۲۸)

  • قرآن، ادبستانِ خدا۔ پوسٹر

    قرآن، ادبستانِ خدا۔ پوسٹر

    Apr ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۵:۴۰

    قال رسول الله صلی الله علیه و آله : اِنَّ هذَا القُرآنَ مَأدَبَةُ اللهِ فَتَعَلَّموا مَأدَبَتَهُ مَا استَطَعتُم؛ یہ قرآن خدا کا ادبستاں ہے، لہٰذا جتنا ممکن ہو، اُس سے ادب سیکھو! (مجمع البیان، ج۱،ص ۱۶)

  • بندگان خدا! آخری شب قدر بھی آ گئی...

    بندگان خدا! آخری شب قدر بھی آ گئی...

    Apr ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۶:۱۳

    شب قدر یا لیلۃ القدر مسلمانوں کے درمیان پورے سال کی سب سے زیادہ فضیلت و اہمیت کی حامل شب ہے۔ قرآن و احادیث کی روشنی میں یہ شب ہزار مہینوں سے افضل و برتر ہے اور اس شب میں انسان کی آئندہ ایک سال کی تقدیر رقم ہوتی ہے۔

  • موقع سے فائدہ اٹھائیے! ۔ پوسٹر

    موقع سے فائدہ اٹھائیے! ۔ پوسٹر

    Apr ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۵:۴۴

    رہبر انقلاب اسلامی ذکر خدا کے لئے خضوع و خشوع کے ساتھ نماز کی ادائیگی اور ماہِ مبارک رمضان میں خدا سے طلبِ مغفرت اور عفو و بخشش کو روحانی ارتقا کی تمہید قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں کہ شبہائے ماہ رمضان میں جو دعا و نماز شب کا موقع ہاتھ آتا ہے، اُس سے فائدہ اٹھائیں! روزہ ایک موقع ہے، دعا ایک موقع ہے، شب بیداری ایک موقع ہے، مومنین جو ماہ رمضان جیسی شبوں میں نماز شب پڑھتے ہیں، وہ ایک موقع ہے، دعا کیجئے، گریہ و زاری کیجئے! (5/6/2016)