عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے کہا ہے کہ بیروت کے علاقے ضاحیہ میں صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں اس کے دو کمانڈر شہید ہو گئے ہیں۔
انصار اللہ کے میڈیا ونگ کے نائب سربراہ نصرالدین عامر نے کہا ہے کہ ساحلی شہر الحدیدہ پر اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لبنان پر صہیونی حکومت کے حملوں میں ایک سو نو افراد شہید ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں آج مظلومین فلسطین ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، مجلس وحدت مسلمین اور تحریک بیداری امت مصطفی کے قائدین نے کی۔
سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے حکومت سندھ سے کہا ہے کہ امریکی خوشنودی کے لیے عوامی مخالفت مول نہ لے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ دہشتگرد اسرائیل آگے بڑھ رہا ہے لیکن ہمارے حکمران خاموش ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے صیہونی جارحیتوں کے جواب میں مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی فوجی اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی حکومت نے لبنان کے مختلف علاقوں منجملہ بیروت کے ضاحیہ علاقے پر آج بھی وحشیانہ حملے کئے جن میں تیرہ لبنانی اور شامی شہری شہید ہوگئے۔
لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے ایک بیان میں اس تحریک کی مرکزي کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔