ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لبنان میں صیہونی حکومت کی طرف سے پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں سے لبنانی شہریوں کو نشانہ بنانے کے دہشت گردانہ اقدام کو اجتماعی قتل عام کی مثال قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
لبنان میں گزشتہ روز پیش آنے والے صیہونی دہشتگردی کے غیر معمولی واقعے پر عالمی ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو اس کے جرائم کا سخت جواب دیا جائے گا۔
حزب اللہ لبنان نے پیجر دھماکوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی دشمن کو اس جارحیت کا غیرمتوقع جگہ سے جواب ملے گا۔
بیروت کے باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ سائبر حملے کے بعد لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
بیروت سمیت لبنان کے مختلف علاقوں میں پیجرڈیوائسز میں دھماکوں کے نتیجے میں 3 ہزار کے قریب افراد شہید و زخمی ہو گئے۔
لبنان نے ملک کے جنوب میں شہری دفاع کی گاڑی پر بمباری کرنے پر صیہونی حکومت کے خلاف سلامتی کونسل میں شکایت کی ہے۔
صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے رواں ماہ کے دوران مقبوضہ شمالی فلسطین پر ایک سو ترسٹھ حملے کئے ہیں ۔
اٹھائیس مئی کو فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے بعد، میڈرڈ میں سفارتی نمائندگی کا درجہ بڑھاکر اسے سفارت خانے میں تبدیل کر دیا گیا۔
یمنی مسلح افواج نے اتوار کے دن تل ابیب کے خلاف آپریشن کیا۔ اس آپریشن میں یمن کی جانب سے ہائپر سونک میزائل فائر کیا گیا۔